ماہرہ خان کا فردوس جمال کے متنازعہ تبصروں پر اہم جواب

ماہرہ خان نے فردوس جمال کے متنازعہ تبصروں پر اہم جواب دیدیا
کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ خان نے فردوس جمال کے متنازعہ تبصروں کے بعد دلچسپ جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماہرہ خان نے عالمی اردو کانفرنس ادبی میلے میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وسیم بادامی نے ان سے ریپڈ فائر سوالات کی بھرمار کردی۔
ادکارہ نے ریپڈ فائر سوالات کے جوابات پر عمران خان، شاہ رخ خان، اور ہمایوں سعید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم جب ان سے سینئر اداکار فردوس جمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو ماہرہ خان نے محتاط انداز اپنایا اور دلچسپ جواب دیا۔
مزید پڑھیں:ماہرہ خان کی سبز بنارسی ساڑھی میں حُسن کے جلوے
مزید پڑھیں:ماہرہ خان نے ’میں ہوں کراچی‘ کی خاص بات بتا دی
وسیم بادامی نے ماہرہ سے پھر سوال کیا کہ فردوس جمال کے بارے میں ایک جملہ کہیں جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ فردوس جمال کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ انہیں جانتی نہیں ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ایک لمحے کے وقفے کے بعد دوبارہ یہی کہا کہ میں اس حوالے سے رائے نہیں دے سکتیں کیونکہ فردوس جمال بے شک اداکار ہیں لیکن وہ ان کو ذاتی طور پر نہیں جانتیں۔
واضح رہے کہ فردوس جمال ماہرہ خان کے خلاف کئی بار عمر اور اداکاری سے متعلق تنقیدی تبصرے کر چکے ہیں جس کے نتیجے ایک نجی ٹی وی نے ان پر پابندی بھی عائد کی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












