جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

مجرموں کو پکڑنے والے پولیس روبوٹس نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

09 دسمبر, 2024 19:59

چینی پولیس نے ایسے روبوٹس کو ڈیوٹیوں پر مامور کردیا ہے جو اب مجرموں کو بھی با آسانی قانون کے شکنجے میں لا سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی وائرل ویڈیوز میں انسانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے کروی روبوٹس کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پولیس روبوٹس جرائم کا سراغ لگانے اور انہیں روکنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

چند ماہ قبل چینی روبوٹکس کمپنی لوگن ٹیکنالوجی نے آر ٹی جی خودمختار کروی روبوٹ کی رونمائی کی تھی جنہیں خطرناک ماحول اور حالات میں انسانوں کی مدد اور ان کی جگہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

زمین اور پانی دونوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ کروی روبوٹ مبینہ طور پر 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک دوڑ سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس یہ پولیس روبوٹ 4 ٹن تک کے نقصان کو برداشت کر سکتا ہے۔

ایک پروموشنل ویڈیو میں آر ٹی جی کو پانی، دشوار گزار علاقوں اور کیچڑ میں کام کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا لیکن جس چیز نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ اس کا شہری استعمال تھا۔

ایک قسم کا گشتی روبوٹ جو جرائم پیشہ افراد کی شناخت کرنے اور جدید مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سافٹ ویئر کی بدولت جرائم کو روک بھی سکتا ہے۔

یہ سب کچھ مارکیٹنگ اسٹنٹ کی طرح لگ رہا تھا، لیکن کلپ وائرل ہونے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں آر ٹی-جی روبوٹس کو انسانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔