تابش ہاشمی نے شو میں فواد خان کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بتادی

تابش ہاشمی نے شو میں فواد خان کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بتادی
معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کو اب تک اپنے پروگرام میں مدعو نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
تابش ہاشمی ان دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام کی میزانی کر رہے ہیں جس میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں کو مدعو کرکے ان سے مزاحیہ گفتگو کی جاتی ہے۔
اس مزاحیہ پروگرام میں ملک کے تقریباً تمام فنکار شرکت کرچکے ہیں لیکن آج تک سپر اسٹار فواد خان کو اس پروگرام میں شرکت کرتے نہیں دیکھا گیا۔
اس بات کا تذکرہ کامیڈین نے ایک انٹریویو کے دوران کیا ہے، تابش ہاشمی نے نہ صرف فواد خان کو شو میں مدعو نہ کرنے کی وجہ بتائی بلکہ پروگرام میں آنے والے مہمانوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
دوران انٹرویو جب تابش ہاشمی سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے آج تک فواد خان کو شو میں کیوں نہیں بلایا تو انہوں نے جواب دیا کہ سپُر اسٹار کو شو میں نہ بلانے کی دو اہم وجوہات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
انور مقصود نے پاک بحریہ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
ماہرہ خان کا فردوس جمال کے متنازعہ تبصروں پر اہم جواب
تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ پہلی وجہ یہ ہے کہ فواد خان بے حد سنجیدہ مزاج شخص ہیں، البتہ ہم شو کے لیے ایسے مہمانوں کا انتخاب کرتے ہیں تو گفتگو کرتے ہم سے گھل مل جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دوسری وجہ یہ ہے کہ فواد خان سے دیگر سوالات کرتے ہوئے مجھے بہت سوچنا پڑے گا جو ہمارے شو کا تھیم نہیں۔
کامیڈین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی ٹیم مشترکہ طور پر مہمانوں کی فہرست تیار کرکے انہیں مدعو کرتی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












