ٹرمپ نے والد کو قتل کرنیوالی خاتون کو بڑا عہدہ دے دیا

ٹرمپ نے والد کو قتل کرنیوالی خاتون کو بڑا عہدہ دے دیا
ڈونالڈ ٹرمپ نے 13 سال کی عمر میں اپنے والد کو قتل کرنے والی خاتون ڈاکٹر کو امریکہ کا اگلا سرجن جنرل نامزد کردیا ہے۔
فاکس نیوز پر طبی ماہر کے طور پر مشہور 48 سالہ ڈاکٹر جینیٹ نیشیوٹ 20 جنوری کو ٹرمپ کی حلف برداری کے چند ہفتوں کے اندر امریکا کی سرجن جنرل عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے انتخاب میں 11 سے زیادہ تر شخصیات نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی میزبان یا شریک میزبان شخصیات ہیں۔
ان شخصیات میں وزیر دفاع، وزیر ٹرانسپورٹیشن، ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس، انسداد دہشت گردی کے سینئر ڈائریکٹر، قومی سلامتی کے مشیر، وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری، امریکی اٹارنی جنرل اور وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی شامل ہیں۔
ڈاکٹر نیشیوات اس بارے میں بات کرتی رہی ہیں کہ کس طرح چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھونے نے طب میں ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹرمپ دوستوں، رشتےداروں کو اہم عہدے بانٹنے لگے
ایلون مسک نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنانے کیلئے کتنی رقم خرچ کی؟
نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ جب وہ 13 سال کی تھی تو اس نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں واقع فیملی ہوم میں غلطی سے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔
1990 کی پولیس رپورٹ کے مطابق، وہ قینچی کا ایک جوڑا ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی تھی اور ایک شیلف پر فشنگ ٹیکل باکس تک پہنچ گئی۔
نیشیوات نے اس وقت پولیس کو بتایا تھا کہ میں صبح تقریباً سویرے والد کے بیڈ روم میں تھی اور قینچی لے رہی تھی۔
پولیس کو بتایا گیا کہ میں نے باکس کھولا، اس میں سے کچھ گرا اور ایک زوردار آواز آئی، میں نے اپنے والد کے کان پر خون دیکھا۔
44 سالہ بین نیشیوات کو اگلے دن ایک ہینڈگن سے سر پر گولی لگنے سے مردہ قرار دے دیا گیا، تفتیشی افسر نے اس موت کو’’حادثاتی فائرنگ‘‘ قرار دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












