ٹرمپ کا نیتن یاہو سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

ٹرمپ نے نیتن یاہو سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو غزہ میں جنگ ختم کر دینی چاہیے لیکن فتح ضروری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگ کا خاتمہ کریں، لیکن ٹرمپ نے فتح کو بھی ضروری قرار دیا۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈالیں گے، انہوں نے کہا کہ لوگ 7 اکتوبر کو بھول جائیں گے لیکن یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ ہولو کاسٹ کی طرح بہت پرتشدد ہے۔
مزید پڑھیں:بشار حکومت کا خاتمہ اسرائیل کی بڑی کامیابی ہے، نیتن یاہو کا بیان
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اپنی تفصیلی رپورٹ میں غزہ میں فلسطینیوں کے جاری قتل عام کو نسل کشی قرار دیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری کارروائیوں نے نسل کشی کی قانونی حد کو عبور کر لیا ہے، تل ابیب نے 1948 کے نسل کشی کنونشن میں طے شدہ 5 میں سے کم از کم 3 قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












