حکومت نے 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی

حکومت نے 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت نے پہلی بار 35 فیصد گیس تھرڑ پارٹی کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
گیس خریداری کے لیے سوئی نادرن اور سدرن کی اجارہ داری ختم کردی گئی جب کہ تیل و گیس کی شعبے میں 5 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا راستہ بالاخر ہموار ہوگیا۔
اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کے لیے فریم ورک منظور کرلیا جس پر درآمدی لابی نے 8 ماہ تک رکاوٹ پیدا کر رکھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے نوٹس کے بعد بالاخر اس فریم ورک کو منظور کروا لیا گیا۔
فریم ورک کی منظوری سے تیل و گیس کی کمپنیاں ڈرلنگ میں اضافہ کرنے کی پابند ہوگئیں جب کہ نئی پالیسی کے نفاذ سے گیس کے شعبے میں 900 ارب کا گردشی قرضہ ختم ہو سکے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












