حرمِ حضرت زینب سلام اللہ علیہ کے مزار کے قریب دھماکے

حرمِ حضرت زینب سلام اللہ علیہ کے مزار کے قریب زوردار دھماکے (فوٹو: فائل)
شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے قریب کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافات میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار کے قریب 3 زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم ابتک جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ادھر شامی ذرائع بھی مزار کے قریب ہونیوالے حملوں سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری اہم شخصیت کو مل گئی
دوسری جانب آج اسرائیل نے شام کے کئی بڑے شہروں پر 100 زائد حملے کیے ہیں جبکہ قابض صہیونی فوج نے شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد کئی مقدس مقامات کو نشانہ بھی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے باغیوں کے حکومت کا انتظام سنبھالتے ہی اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ وہ شامی فوج کو تباہ کردے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












