جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

حزب اللہ کا منہ توڑ جواب، لبنان میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے

10 دسمبر, 2024 09:40

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنان میں مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

لبنان میں حملوں کی اسرائیلی فوج کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے، حزب اللہ کے منہ توڑ جواب نے صیہونی فوج کی نیندیں اڑادی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملوں میں اپنے مزید چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

صیہونی فوج جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ادھر غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، گھروں، رہائشی علاقوں، اسکولوں، اسپتالوں اور امدادی سامان تقسیم کرنے کے مقامات کو بھی صیہونی بمباری کا سامنا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد مسلسل اضافے سے 44 ہزار 708 تک پہنچ چکی جب کہ ایک لاکھ سے زائد زخمی اور لاکھوں فلسطینی بے گھر ہیں۔؎

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔

صیہونی درندے ان علاقوں کو خاص طور پر نشانہ بنارہے ہیں جہاں فلسطینی کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان لینے جمع ہوتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔