جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ثانیہ شعیب، ہاردک نتاشا نے طلاق پر بیویوں کو کتنے کروڑ ادا کیے؟

10 دسمبر, 2024 19:38

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک، بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر شیکھر دھون کی طلاقیں دنیا کی مہنگی ترین ثابت ہوئیں۔

شوبز اور کھیل میدان سے تعلق رکھنے والی اِن کرکٹر کی جوڑی زیادہ عرصہ نہ چل اور ناخوشگوار موڑ پر راہیں جُدا ہوئیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی لیکن رواں سال کے آغاز پر ان کی علیحدگی کا اعلان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب نے طلاق کی صورت میں ثانیہ کو 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔

مزید پڑھیں: "شاداب 6 سے 7 ماہ تک میرے ساتھ تعلقات میں رہے”

کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا نے 2020 میں شادی کی تھی، لیکن رواں سال دونوں کی علیحدگی کی تصدیق ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک نے اپنے 70 فیصد اثاثے، جو تقریباً 94 کروڑ بھارتی روپے تھے، انہوں نے نتاشا کو دیے۔ یہ طلاق بھارت کی مہنگی ترین طلاقوں میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سے افیئر؛ شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

اسی طرح بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے 2012 میں عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، لیکن 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، رپورٹس کے مطابق شیکھر کو عائشہ کو 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کرنے پڑے۔

اسپورٹس شخصیات کی طرح بالی ووڈ میں بھی کئی مہنگی طلاقیں ہوئیں، جن میں ہریتھک روشن اور سوزین خان، کرشمہ کپور اور سنجے کپور، سیف علی خان اور امرتا سنگھ، عامر خان اور رینا دتہ، اور ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔