جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

مقبوضہ کشمیر میں خزانے کو شدید مالی بحران کا سامنا، ٹھیکیدار رل گئے

10 دسمبر, 2024 15:35

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں خزانے کو درپیش شدید مالی بحران کی وجہ سے ٹھیکیداروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ”ڈائریکٹوریٹ آف اکاؤنٹس اینڈ ٹریڑریز“ کئی ہفتوں سے اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کر رہاہے، فنڈز کی کمی کے سبب منصوبوں کی ادائیگیوں میں تاخیر ہو رہی ہے اور ٹھیکیداروں میں بڑے پیمانے پر عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت خواتین کی جاسوسی کیلئے نئی حدیں پار کرنے لگا

کشمیر کے مقامی میڈیا ’کے این ایس‘ کے مطابق بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولہ اور دیگر اضلاع کے کئی ٹھیکیداروں اور اسٹیک ہولڈرز نے بتایا کہ ’ہم نے تمام حکومتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے منصوبے وقت پر مکمل کیے ہیں تاہم، ہماری ادائیگیاں مہینوں سے التوا کا شکار ہیں۔

بانڈی پورہ کے ایک ٹھیکیدار عبدالرشید نے کہا کہ عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور کارکنوں کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں۔

کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور ٹھیکیدار ارشاد احمد نے کہا حکومت ہمیں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ترغیب دیتی ہے، لیکن جب ادائیگیاں جاری کرنے کی بات آتی ہے، تو لیت و لعل سے کام لیتی ہے۔

انہوں نے کہا بہت سے ٹھیکیداروں نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے قرض لیا ہے اور اب وہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس مسئلے نے مزدوروں اور سپلائی کرنے والوں کو بھی متاثر کیا ہے جنکا اجرت اور ادائیگیوں کے لیے ٹھیکیداروں پر انحصار ہے۔

بارہمولہ کے ایک سپلائی کاربلال احمد نے کہا ”ٹھیکیداروں نے ہمیں مہینوں پہلے فراہم کیے گئے میٹریل کے لیے رقم دینی ہے جو وہ ادا کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ حکومت نے ان کے واجبات جاری نہیں کیے ہیں۔ مالیاتی بحران کی وجہ سے خطے میں جاری منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔