اسرائیل نے شام کی فوجی طاقت کو ختم کرنا شروع کردیا

اسرائیل نے شام کی فوجی طاقت کو ختم کرنا شروع کردیا (فوٹو: فائل)
اسرائیل نے شام میں باغیوں کے ملک پر قبضے کو موقع غنیمت سمجھ کر اپنے مخالف فوجی طاقت کو ختم کرنا شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے اسرائیلی فوج کی شام پر مسلسل بمباری جاری ہے جبکہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بناکر طاقت کو کمزور کیا جارہا ہے تاکہ قابض صہیونی ریاست پر اپنا تسلط قائم کرسکے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد ملٹری ایئربیسز کو نشانہ بناتے ہوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے اطراف بھی دھماکے کیے۔
مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل نے موقع غنیمت جان کر علاقوں پر قبضہ شروع کردیا
اسرائیلی فوجی بمباری کے نتیجے میں دمشق کا ایک بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے جبکہ صہیونی فوج کے ٹینکس دمشق کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں مسلح افراد نے ایران کے سفارتخانے پر حملہ کردیا
قبل ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے سرحد پر واقع قنیطرہ میں شامی فوج کے ہتھیاریوں کے ذخائر کو تباہ کرتے ہوئے قابض فوج نے شام کی سرحد پر ایک بفر زون قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












