جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

اسرائیلی ٹینک دارالحکومت دمشق کے نزدیک پہنچ گئے، باغی خاموش

10 دسمبر, 2024 20:16

شام کے معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی ٹینک دارالحکومت دمشق کے نزدیک پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حینہ گاؤں پر قبضہ کرتے ہوئے خان الشیخ کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ قابض صہیونی فوج نے متعدد علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے شامی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

اسرائیلی ٹینک قنیطرہ شہر سے تین کلومیٹر اور دمشق سے 20 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے شام کی فوجی طاقت کو ختم کرنا شروع کردیا

ادھر دمشق کے نواحی علاقوں جیسے عرنہ، بقعسم، الریمہ، حینہ، قلعه جندل، الحسینیہ اور جیاتا الخشب کو اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے لے لیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کے باوجود باغیوں نے کسی قسم کے ردعمل نہیں دیا بلکہ قابض فوج کی آمد پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Israeli tanks reach outskirts of Damascus amid intense strikes on Syria:  Report

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔