جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

نیتن یاہو اپنے خلاف کرپشن مقدمات میں ٹال مٹول کرنے لگے

10 دسمبر, 2024 13:01

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کے مقدمے میں پیشی سے بچنے کیلئے ٹال مٹول کرنے لگے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نین یاہو پر رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد ہیں، جس کی بنیاد پر پہلی بار نیتن یاہو عدالت میں پیش ہوں گے۔

غزہ میں جاری جنگ اور ہمسایہ ملک شام سمیت مشرق وسطیٰ میں نئے خطرات کے باوجود ججوں نے فیصلہ دیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو ہفتے میں تین بار گواہی دینی ہو گی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا نیتن یاہو سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہایو نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے اور خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ اپنی عدالت کی تاریخ سے قبل نیتن یاہو نے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

پیر کی شب ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے اپنی کہانی سنانے کیلئے آٹھ سال تک انتظار کیا اور تحقیقات کے دوران عینی شاہدین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر برہمی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو پر 2019 میں تین مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جن میں کروڑ پتی دوستوں کی جانب سے قیمتی تحائف اور مبینہ طور پر موافق کوریج کے بدلے میڈیا ٹائیکونز کیلئے ریگولیٹری مراعات حاصل کرنے کا الزام تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔