گاڑیوں کے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی

گاڑیوں کے ٹیکس ادا نہ کرنے والے مشکل میں پڑ گئے
اسلام آباد: ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور رجسٹریشن منسوخی کا عمل یکم جنوری سے شروع کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نادہندگان گاڑی مالکان فوری طور پر ٹیکس جمع کروائیں۔
مزید پڑھین:شادی ہال بُک کروانے والے الگ سے ٹیکس دیں گے؟ نیا قانون آگیا
انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو 15 دن کی مہلت دی گئی ہے اور رجسٹریشن منسوخ ہونے پر بحالی کیلئے 200 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
انہوں نے شہریوں سے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے ۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












