پی ایس ایکس میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار کی حد پار کرگیا

پی ایس ایکس میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار کی حد پار کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
صبح 11 بجے بینچ مارک انڈیکس 1605.47 پوائنٹس یا 1.46 فیصد اضافے کے ساتھ 111575.85 پر منڈلا رہا تھا۔
بجلی کی پیداوار، ریفائنری، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، فرٹیلائزر، آٹوموبائل اسمبلرز اور سیمنٹ سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی
ایچ سی اے آر، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور شیل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھی زبردست کاروبار ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ تیزی میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری، خاص طور پر ترسیلات زر کی بلند آمد کی وجہ سے ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر 2.92 ارب ڈالر رہی ہیں۔
سرمایہ کاروں کی دلچسپی افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی کے بعد شرح سود میں مزید کمی کی امید کی وجہ سے بھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 10 انڈیکس 916.43 پوائنٹس یا 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 109,970.38 پر بند ہوا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












