جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرنے پر کپتان رضوان کا بیان سامنے آگیا

10 دسمبر, 2024 10:39

قومی کرکٹ ٹیم کے جارہانہ بیٹر فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ سے بھی باہر کرنے پر کپتان محمد رضوان کا بیان سامنے آیا ہے۔

محمد رضوان نے جنوبی افریقہ سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک بیان میں کہا کہ پروٹیز کے خلاف سیریز ایک نیا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جنوبی افریقہ کے خلاف بھی بہترین نتائج کے لیے پُر عزم ہیں۔

اوپنر فخر زمان سے متعلق کپتان رضوان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں فخر زمان گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور ہمیں امید ہے وہ جلد صحتیاب ہو کر اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فخر زمان نے دورہ جنوبی افریقہ سے باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی

فخر زمان کو ٹیم سے باہر کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

گزشتہ روز فخر زمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میں بلکل فٹ ہوں اس لیے چیمپیئنز ٹی 20 کپ کھیل رہا ہوں اور اگر موقع ملا تو ٹیم کی نمائندگی کرنے کےلیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج بروز منگل کو رات 9 بجے شروع ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔