جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

رونالڈو کے بیٹے نے ”انشااللہ” کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

10 دسمبر, 2024 17:35

النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی مسٹر بیسٹ کے کیساتھ ایک پروگرام میں سوال پر ”انشا اللہ” کہنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

گزشتہ دنوں النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے بتایا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور وہ گراؤنڈ میں سجدہ کرکے اس بات کا اظہار کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بارے میں انہوں نے مجھ سے کئی بار بات کی اور دلچسپی بھی ظاہر کی تھی، تاہم باپ کا اثر بیٹے پر بھی آگیا ہے جب ایک پوڈ کاسٹ کے دوران رونالڈو کے بیٹے نے ”انشاء اللہ” بول کر مداحوں کو لاجواب کردیا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو جلد اسلام قبول کرنیوالے ہیں؟

حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی جو یوٹیوب پلیٹ فارم پر ان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتے ہیں کیونکہ اس وقت یوٹیوب پر ان کے تقریباً 331 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ یوٹیوب کے سب سے بڑے اسٹار سمجھے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں جونیئر رونالڈو یعنی کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے بھی نظر آئے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ڈرافٹس کس ملک میں کروائے جائیں گے! نام سامنے آگئے

مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو جونئیر سے پوچھا کہ کیا آپ نے باسکٹ بال میں لیجنڈ لیبرون جمیز اور ان کے بیٹے برونی جیمز کی جوڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیا تو مسٹر بیسٹ نے کہا کیا آپ بھی اپنے والد کے ساتھ ایسے ہی کھیلیں گے جس پر کرسٹیانو رونالڈو جونئیر نے کہا انشااللہ، بیٹے کی اس بات پر رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کو کہا کہ امید ہے ایسا ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔