جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ٹاک ٹاک نے امریکا میں پابندی سے بچنے کیلئے نیا قدم اٹھا لیا

10 دسمبر, 2024 16:31

ٹک ٹاک انتظامیہ نے امریکا میں پابندی سے بچنے کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک دونوں کمپنیوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں ایمرجنسی درخواست دائر کی گئی  ہے جس کے تحت 19 جنوری تک ٹک ٹاک کو امریکا میں فروخت نہ کرنے پر اس پر پابندی عائد ہو جائے گی۔

کمپنی درخواست میں کہا گیا کہ 19 جنوری 2025 کو قانون کا اطلاق ہو جائے گا اور ٹک ٹاک کو بند کرنا پڑے گا، جو ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہر ماہ 17 کروڑ سے زائد امریکی شہری استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک ویڈیو بناتے نئی نویلی دلہن نے خود کو گولی مارلی

6 دسمبر کو عدالت کے تینوں ججوں نے متفقہ فیصلے میں ٹک ٹاک کی اس درخواست کو مسترد کر دیا کہ یہ قانون غیر آئینی ہے۔ کورٹ آف اپیلز کے 3 ججوں پر مشتمل پینل نے قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کے قانون کو برقرار رکھا تھا۔

اس امریکی قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک امریکا میں کمپنی کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس مدت میں کمپنی کو فروخت نہ کرنے پر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اب نئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ میں اس مقدمے کو لے جایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے قانون پر عملدر آمد عارضی طور پر روکنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید کارروائی کیلئے وقت مل سکے۔

کمپنیوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے سے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے والی ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی پوزیشن کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اور بائیٹ ڈانس کی جانب سے مئی 2024 میں اس قانون کو عدالت میں چیلنج کیا گیا اور 16 ستمبر کو اس کی پہلی سماعت ہوئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔