جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

شامی باغی گروپ سے بات ہو سکتی ہے، امریکا

10 دسمبر, 2024 12:23

امریکا نے کہا ہے کہ سابق صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد وہ شام میں اقتدار کی پُرامن منتقلی چاہتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں بریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم چاہتے ہیں شامی عوام کی اُمیدیں اور توقعات پوری ہو۔

انہوں نے کہا ہ حالیہ دنوں میں شامی گروپوں کے ساتھ بات چیت کی، داعش کو شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں 1974ء کے امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے، فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں وہ امن معاہدے کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ، تمام فوجی تنصیبات تباہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے باوجود شامی باغی گروپ سے بات ہو سکتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔