وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)
معروف ہوسٹ وسیم بادامی نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان سے ہاتھ نہ ملا سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
گزشتہ دنوں آرٹس کونسل کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ہوسٹ وسیم بادامی اور ایونٹ کی مہمان ماہرہ خان نے شرکت کی تھی۔
دوران گفتگو ماہرہ نے وسیم بادامی کی طرف ہاتھ ملانے کیلئے بڑھایا تاہم ہوسٹ نے نہایتی نرم مزاجی کیساتھ منع کیے بغیر اداکارہ کے آگے مائیک کردیا تاکہ بُرا بھی نہ لگے اور مزاحیہ انداز میں معاملہ حل ہوجائے۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے ’میں ہوں کراچی‘ کی خاص بات بتا دی
سوشل میڈیا سائٹس پر وسیم بادامی کاماہرہ سے ہاتھ نہ ملانا کچھ مداحوں کو ناگوار گزرا جبکہ کچھ نے انکے اس عمل کو بھی خوب سراہا۔
View this post on Instagram

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












