چیمپئنز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟ کل فیصلہ ہونے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی؛ اضافی ٹکٹس بھی بک گئے، کئی فینز مایوس (فوٹو: فائل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ (11 دسمبر)کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے جانے کی توقع ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلئے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کا سیکیورٹی بہانہ فضول ہے، اگر بھارت پاکستان کیلئے نہیں آتا تو آئندہ کسی آئی سی سی ایونٹس میں اپنی ٹیم ہندوستان کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کا خط لیک! نیا تنازع جنم لینے لگا
دونوں بورڈز کے درمیان غیر رسمی میٹنگ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فارمولا آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونے والے معاملات کو ہوسٹ ایگریمنٹ میں درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں کس ٹیم کا میچ کب ہوگا؟ شیڈول سامنے آگیا
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی اگلے برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی ٹیم کے انکار کی وجہ سے شیڈول تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












