جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

شام کے نگران مقرر ہونے والے وزیر اعظم کون ہیں؟

10 دسمبر, 2024 17:20

دمشق: صدر بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد شام میں عبوری حکومت کے نگران وزیر اعظم محمد البشیر کو بنا دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق محمد البشیر اس سے قبل شامی اپوزیشن کے کنٹرول والے علاقوں میں حکومت کی سربراہی کررہے تھے۔ اپوزیشن فورسز کی جانب سے شامی دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ اقتدار کی منتقلی تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی حکومتی معاملات چلائیں گے۔

محمد البشیر کون ہیں؟

محمد البشیر  کا تعلق ادلب کے علاقے جبل الزاویا سے ہے، انہوں نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے 2021 میں ادلب یونیورسٹی سے شریعہ لا میں ڈگری حاصل کی، انہوں نے ایڈمنسٹریٹو پلاننگ اور پراجیکٹ منیجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے شام کی فوجی طاقت کو ختم کرنا شروع کردیا

2021 میں سابق شامی صدر بشار الاسد کے خلاف  عوامی تحریک کے باعث  انہوں نے 2021 میں سرکاری نوکری چھوڑ کر اپوزیشن فورسز میں شمولیت اختیار کی۔وہ سیرین گیس کمپنی کے ساتھ ایک گیس پلانٹ کی تعمیر کی بھی نگرانی کرچکے ہیں۔

سال 2022 سے 2023 تک محمد البشیر شامی اپوزیشن کی حکومت میں وزیر  برائے تعمیر و ترقی رہے۔ جنوری 2024 میں شامی اپوزیشن کی شوریٰ کونسل نے انہیں وزیر اعظم منتخب کیا۔

مزید پڑھیں:شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری اہم شخصیت کو مل گئی

اپوزیشن فورسز کی جانب سے حلب کا کنٹرول حاصل کرنے بعد گزشتہ دنوں محمد البشیر نے حلب کا دورہ کرکے ان سرکری ملازمین کی تعریف کی تھی جو  دفاتر میں واپس آئے تھے۔

محمد البشیر نے ای- گورنمنٹ اور سرکاری خدمات کی آٹومیشن کو ترجیح دی، ان کے دور میں ادلب میں تعمیراتی اور انتظامی قوانین میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔