شام کے بڑے شہروں میں خوراک کی قلت پیدا ہو گئی

شام کے بڑے شہروں میں خوراک کی قلت پیدا ہو گئی
دمشق: شام میں بشار حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بڑے شہروں میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کے مطابق بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق، دیرالزور،حماہ اور بڑے شہروں میں خوراک کی قلت سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
ادلب اور حلب میں 27 نومبر سے 9 دسمبرکےدرمیان روٹی کی قیمت میں900 فیصد جب کہ مرغی کی قیمت میں 119فیصداضافہ ہوا، قنیطرہ، منبج اور دیر الزور میں خوراک کی تقسیم اور بنیادی ضرورت کی اشیاء تک رسائی شدید متاثر ہے، تبقا میں کم از کم 6 ہزار خاندانوں کو فوری خوراک کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:شام میں پھنسے 400 پاکستانی لبنان پہنچ گئے، بسوں کے ذریعے بیروت روانہ
رپورٹ کے مطابق شرح مبادلہ میں انتہائی اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں معاشی عدم استحکام بھی دیکھنے کو ملا جس کےنتیجےمیں دکانیں بند ہیں اور تاجر اجناس ذخیرہ کررہے ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن جمعہ کو ترکیےکا دورہ کریں گے جس دوران وہ اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں شام کی صورتحال پرتبادلہ خیال متوقع ہے۔
قبل ازیں خبر سامنے آ ئی تھی کہ بائیڈن انتظامیہ نے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی گروپ حیات التحریر سے رابطہ کرکے شام میں ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












