جویریہ سعود نے مفت میں انٹرویوز دینے سے متعلق کیا کہا؟

جویریہ سعود نے مفت میں انٹرویوز دینے سے متعلق کیا کہا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز پر انٹرویو نہ دینے کی وضاحت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو انٹرویو نہ دینے کے حوالے سے وضاحت کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہرکوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز کے بارے میں پوچھ رہا ہے جن کیلئے میرا جواب یہ ہے کہ میں مفت انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔
مزید پڑھیں:جویریہ عباسی نے دوسرے شوہر كی شناخت ظاہر كر دی
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے بات کرتی ہیں اور وہاں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کرتے ہیں، اس لیے میں معاوضہ لے کر کام کرنا چاہوں گی۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












