جمعرات، 26-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاکستان میں اہم شخصیات کے واٹس ایپ ہیک ہو گئے

11 دسمبر, 2024 10:58

ایف آئی اے نے کہا کہ ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں جن میں اہم شخصیات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق شہریوں کے علاوہ اہم سماجی شخصیات کا واٹس ایپ بھی ہیک کیا گیا ہے جن میں سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس وجیہہ الدین احمد، سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے اور کئی دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں پیغامات پڑھنے سے متعلق نیا فیچر متعارف

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل عامر نواز کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مالی فراڈ میں ملوث ملزمان ہی یہ کام کر رہے ہیں اور زیادہ تر ملزمان جنوبی پنجاب میں بیٹھ کر مالی فراڈ کر رہے ہیں اور شہریوں سے پیسے مانگ رہے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں کئی صارفین نے واٹس ایپ کے ہیک ہونے کی شکایت کی ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کو 50 کے قریب شہریوں کی جانب سے واٹس ایپ ہیکنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ملزمان فون کانٹیکٹ لسٹ میں شامل افراد کو پیغامات بھیج کر پیسے مانگتے ہیں اور معصوم شہری انہیں پیسے بھیجتے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی شہریوں کا واٹس ایپ برآمد کیا ہے اور اس حوالے سے سائبر کرائم سرکل ملتان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ہم ان شکایات پر کام کر رہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔