بنگلادیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت کے خفیہ حربے

بنگلادیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت کے خفیہ حربے (فوٹو: فائل)
بھارت میں ہندو انتہا پسند (آر ایس ایس) اور بھارتی حکومت کی خفیہ مظاہروں سے بنگلادیش کو غیر مستحکم کرنے لگی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی چینلز اور اور نام نہاد بھارتی میڈیا بنگلادیش میں ہندوؤں کے خلاف مظالم کی غلط بیانی کا پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے تاکہ اثر و رسوخ کو قائم رکھا جاسکے۔
مظاہروں کے ساتھ ساتھ بھارت کے سیکریٹری خارجہ کا بے ادبی اور ناپسندیدہ دورہ بنگلادیش میں بھارتی مداخلت کی واضح علامات ہیں، جو بنگلادیش کی خودمختاری کے دفاع پر بھارت کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔
بھارت ہندو قوم پرستی اور گمراہ کن معلومات کو استعمال کر کے بنگلادیش کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے لیکن بنگالی عوام اپنی آزاد اور خود مختار شناخت پر فخر کررہے ہیں۔
عالمی برادری کو بنگلادیش کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت، بشمول بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بے ادبانہ رویے کی مذمت کرنی چاہیے۔
بھارتی میڈیا کی غلط بیانی اور آر ایس ایس کے مظاہرے بنگلادیش کی خودمختاری پر خفیہ حملے کررہی ہے تاکہ اندر سے ملک کو کمزور کیا جاسکے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












