اسرائیل کا شام کی ”جبل الشیخ” پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان

اسرائیل کا شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان (فوٹو: فائل)
قابض اسرائیل وزیر نے شام میں جبل الشیخ کی اسٹریٹیجک بلندیوں پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی سیکیورٹی کیلئے اہم قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 51 سالہ تاریخ کا متاثر کُن واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ گولان کی پہاڑیوں اور جبل الشیخ کی بلندیوں کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر قابض فوج کو حکم دیا گیا کہ وہ موسم سرما میں اِن پہاڑیوں پر مکمل طور پر قبضہ کرلیں۔
مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد حملے! 1 ہزار 800 بم گرادیے
قبل ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے شام کے مختلف علاقوں پر 500 سے زائد حملے کرتے ہوئے 1 ہزار 800 بم گرائے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے شامی فوج کے "70 سے 80 فیصد” فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا
واضح رہے کہ معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی قابض اسرائیلی فوج نے شام کے علاقوں پر قبضہ جمانا شروع کردیا ہے جبکہ شامی حکومت کا خاتمہ کرنیوالی تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی صہیونی حملوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












