قومی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سبز رنگ کی جرسی پہننا ان کے لیے ناقابل فراموش تھا لیکن کافی سوچ بچار کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
کرکٹر نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، البتہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں سفر جاری رکھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی مستعفی کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












