بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

افغانستان کے نامور کرکٹر پر جرمانہ عائد ہو گیا

14 دسمبر, 2024 16:29

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے افغانستان کے نامور کرکٹ آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹر گلبدین نائب پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر گلبدین نائب پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

امپائر کے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان کرکٹر کو جرمانہ کیا گیا، آئی سی سی نےگلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔