بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا جہاں انہوں نے 31 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، کرس گیل نے یہ سنگ میل 314 اننگز میں حاصل کیا تھا۔
قومی کرکٹر نے صرف 299 اننگز میں یہی کارنامہ انجام دیا اور وہ 300 سے کم اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
صرف 30 سال کی عمر میں بابر اعظم کی ٹی 20 فارمیٹ میں 11 سنچریاں اور 90 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس کامیابی کے بعد بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 11،000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی اننگز کے دوران بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرکے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












