بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بشار الاسد کی حکومت کیسے گئی؟ رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا

14 دسمبر, 2024 19:42

برطانوی خبررساں ادارے نے شام کے معزول صدر بشار الاسد کی حکومت گرانے میں ملوث ممالک کے چہرے سے پردہ اُٹھادیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے میں ترکیہ کا کردار نہایتی گھناؤنا رہا، جس نے شامی باغیوں کو صدر کیخلاف مکمل گراؤنڈ بنا کردیا۔

ترکیہ نے شامی باغیوں کی ٹریننگ، اسلحہ، تربیت اور محفوظ راستے سمیت متعدد سہولیات فراہم کیں، ترکیہ کی خفیہ ایجنسی نے روسی حکومت سے سازباز کی اور قطر کے دارالحکومت دوحا میں سازش کی رچی تاکہ بشارالاسد کا تختہ الٹایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: "شام میں صیہونی منصوبہ کامیاب لیکن بازی پلٹ سکتی ہے”

رپورٹ کے مطابق بشارالاسد نے سازش کو بھانپ کر دوراندیشی کا مظاہرہ کیا، نومبر میں روسی حکومت سے مداخلت کی اپیل کی لیکن ترکیہ کی پیشکش پر روس نے خود کو شامی معاملات سے الگ رکھا۔

مزید پڑھیں: سرزمین پر قبضہ کیوں کیا؟ شامی حکومت کو بالآخر خیال آگیا

بشار الاسد نے کئی بار اپیلیں کیں جنہیں روسی فوج نے نظر انداز کیا اور ترکیہ کی ضمانت پر باغیوں نے روسی فوج کو نقصان نہیں پہنچایا۔اس تمام تر سازش کی تصدیق ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کی۔

انہوں نے برملا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے روس کو شام کے معاملات میں مداخلت کرنے سے روکا تھا جس میں کامیابی بھی ملی، بشارالاسد کے خاتمے میں ترکیہ نے باغیوں کوتربیت بھی فراہم کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔