امریکا میں پُراسرار ڈرونز کی پروازوں سے تشویش کی لہر دوڑ پڑی

امریکا میں پُراسرار ڈرونز کی پروازوں سے تشویش کی لہر دوڑ گئی
واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک کے علاقے میں پراسرار ڈرونز دیکھے گئے جس کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندے جوش گوٹیمر کا کہنا ہے کہ حکومت نیویارک اور نیو جرسی میں پراسرار ڈرونز دیکھنے پر عوام کیساتھ تعاون نہیں کر رہی۔ نتیجتاً لوگ پریشان ہو رہے ہیں، اور انہیں متعلقہ حلقوں کی طرف سے کئی فون کالز آرہی ہیں۔
نیو یارک کی نمائندہ نیکول مالیوٹاکس اس پراسرار ڈرون کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو وحشیانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ حکومت اس حوالے سے معلومات فراہم نہیں کر رہی کہ ان ڈرونز کو کون چلا رہا ہے اور کیوں چلا رہا ہے؟
مزید پڑھیں:سرحد پر لڑاکا ڈرونز تعینات، بھارت ہائی الرٹ
رپورٹ کے مطابق نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعد پنسلوانیا اب پراسرار ڈرون دیکھنے کی اطلاع دینے والی چوتھی ریاست ہے۔ مالیوٹاکس نے پراسرار ڈرون دیکھنے کے بارے میں جوابات مانگنے کے لیے اسٹیٹن آئی لینڈ بورو کے صدر وٹو فوسیلا کے ساتھ مل کر کام کیا۔
نیو جرسی کے علاقے مونٹویل کے میئر مائیک غسالی کے مطابق وفاقی تفتیش کاروں نے مقامی حکام کو بتایا ہے کہ ڈرون اکثر مربوط انداز میں پرواز کرتے ہیں اورد 6 گھنٹے تک ہوا میں رہ سکتے ہیں۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پراسرار ڈرونز عوام کے لیے خطرہ نہیں لگتے، لیکن بیلویل، نیو جرسی کے میئر نے پولیس حکام کو حکم دیا کہا کہ اگر کوئی ڈرون گر کر تباہ ہو تو فوری بم اسکواڈ کو مطلع کیا جائے۔
دوسری جانب 3 ہزارسے زائد امریکیوں نے بر اسرار طیاروں کی پرواز پر ایف بی آئی سے رابطہ کیا، تاہم ایف بی آئی حکام نےشہریوں سےمزیدتفصیلات مانگ لیں۔
ایف بی آئی کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، قومی سلامتی کوکوئی خطرے نہیں، تاہم امریکی نومنتخب صدرٹرمپ نے پر اسرار ڈرونز کو مار گرانے کا مطالبہ کردیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












