بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ری سائیکلنگ کو بے معنیٰ قرار دینا ایلون مسک کو مہنگا پڑ گیا

14 دسمبر, 2024 14:32

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کو ایکس پر مختصر تبصرہ میں ’ری سائیکلنگ‘ کو بے معنیٰ قرار دینا مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافی جان اسٹوسل کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے مزید وضاحت کیے بغیر لکھا کہ ’ری سائیکلنگ‘ دراصل بے معنی ہے۔

صحافی اسٹوسل کی اصل پوسٹ میں ری سائیکلنگ کی افادیت پر سوال اٹھانے والی ایک ویڈیو شامل تھی، جس میں گرین پیس کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کو ’مردہ سڑک‘ قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کی دولت میں بڑا اضافہ، نیا سنگِ میل عبور کرلیا

دوسری جانب پلاسٹک آلودگی کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین کی جانب سے ایلون مسک کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گرین پیس نے خاص طور پر امریکہ میں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ میں نمایاں حدود کی نشاندہی کی ہے۔

خیال رہے کہ مسک اس سے قبل پائیداری میں جدت طرازی کی وکالت کر چکے ہیں جبکہ ٹیسلا اپنی بیٹریوں کو ری سائیکل کرتا ہے اور جبکہ اسپیس ایکس نے راکٹ کے اجزاء کو دوبارہ استعمال کیا ہے۔

سرکلر کلیمز فال فلیٹ اگین کے عنوان سے ایک رپورٹ میں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں امریکی گھرانوں میں پیدا ہونے والے 51 ملین ٹن پلاسٹک کچرے میں سے صرف 2.4 ملین ٹن یا 5 فیصد سے بھی کم کو ری سائیکل کیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔