”فیصل قریشی کا رشتہ عدت کے دوران آیا” اہلیہ کا انکشاف

فیصل قریشی کا رشتہ عدت کے دوران آیا، اہلیہ کا انکشاف (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی تیسری اہلیہ ثنا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سے انکی دوسری شادی ہوئی ہے۔
اپنے ہی شوہر فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنیوالی ثنا فیصل نے سنسنی خیز انٹرویو دیا جس نے مداحوں کو چونکا دیا، انہوں نے بتایا کہ اداکار سے انکی ملاقات ایک شادی میں ہوئی تھی۔
بطور ہوسٹ فیصل قریشی نے پہلی ملاقات اور شادی کا سوال کیا جس کے جواب میں ثنا فیصل کا کہنا تھا کہ ڈرامائی ملاقات پر ڈرامہ بنایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: اپنی ہی اہلیہ کو ‘بوسہ’ دینے پر فیصل قریشی تنقید کی زد میں
دوران گفتگو ثنا نے انکشاف کیا کہ فیصل سے شادی سے قبل میں طلاق یافتہ تھی، دوران عدت فیصل کارشتہ میرے لیے آیا اور پھر خالہ نے مجھے اور گھر والوں کو فیصل کے رشتے کیلئے راضی کرلیا، وہ وقت میرے لیے ایک مشکل وقت تھا میں کچھ بھی نہیں کرنا چاہتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ رشتہ ختم ہونے کا الزام مجھ پر لگایا جا رہا تھا کہ میں نے فیصل قریشی سے شادی کیلئے طلاق لی اور پھر یہ سوچا کہ فیصل سے شادی ہی ان سب چیزوں سے فرار ہے، شادی کر لی اور یہی فیصلہ میرے لیے ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں: صبا قمر اور فیصل قریشی سالوں بعد ایک ہونے کو تیار
ثنا کی پہلی شادی سے بھی قبل ان سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے فیصل قریشی نے بتایا کہ میرے قریبی دوست کی شادی ثنا کی کزن سے ہوئی تھی، اس دوران ثنا مجھے اچھی لگی اور میں نے ان سے بہانے سے نمبر مانگ لیا لیکن اس ملاقات میں ثنا نے مجھے اپنا نمبر تک نہیں دیا، اس کے بعد ثنا کی شادی ہوگئی اور پھر وہ چلی گئی، جب میرے علم میں ان کی طلاق آئی تو میں نے ثنا کی خالہ کے ذریعے ایک بار پھر ان سے شادی کیلئے کوشش کی۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ ثنا سے میری شادی بہت سادگی سے اور رمضان میں ہوئی تھی، میں ثنا کو ایک جوڑے میں اپنے ساتھ لایا تھا۔
واضح رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












