بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

2024؛ پاکستان سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز ہارنے والی ٹیم بن گئی

14 دسمبر, 2024 17:20

پاکستان کرکٹ ٹیم سال 2024 میں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں ہارنے والی ٹیم بن گئی۔

سال 2024 میں گرین شرٹس نے 17 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں شکست سے دوچار ہوئی، دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کرکٹ ٹیم رہی جس نے 15 میچ میں شکست کا سامنا کیا جبکہ عمان کی ٹیم 13، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نمیبیا اور نیپال کی ٹیمیں 12 ،12 مرتبہ شکست سے دوچار ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 27 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے محض 9 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو فتح نصیب ہوئی،17 میچز میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس میں امریکہ کے خلاف عالمی کپ میں ٹائی ہو جانے والا میچ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

قومی ٹیم کو سپر اوور میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کے ایک ٹی20 انٹرنیشنل کا نتیجہ سامنے نہیں آ سکا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کیا بھارت نے پاکستان کی تمام شرائط مان لیں؟

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 7واں نمبر ہے، بھارت پہلی پوزیشن پر فائز ہے جبکہ آسٹریلیا دوسری، انگلینڈ تیسری، ویسٹ انڈیز چوتھی، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقا چھٹی، سری لنکا 8ویں، بنگلادیش 9ویں اور افغانستان 01ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔