بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

صیہونی فوجیوں کو آسٹریلیا میں داخلے سے روک دیا گیا

14 دسمبر, 2024 14:20

آسٹریلیا نے جنگی جرائم میں ملوث دو صیہونی فوجیوں کو داخلے سے روک دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 24 سالہ عمر برجر اور 22 سالہ ایلا برجر کو جامع ویزا فارم پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے میں ناکامی پر آسٹریلیا میں داخلے سے روکا گیا۔

دو ماہ قبل خاندان کے چار افراد کے ساتھ ویزا کے لیے درخواست دینے والے بہن بھائیوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے خاندان کے باقی افراد کا ویزا منظور ہوگیا تھا۔

اس فارم میں مبینہ طور پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے، جسمانی یا نفسیاتی استحصال اور حراستی مراکز میں کردار کے بارے میں سوالات شامل تھے۔

ایک ریزروسٹ عمر تھائی لینڈ میں مزید پیش رفت کا انتظار کر رہے ہیں جب کہ ایلا تاخیر کی وجہ سے اسرائیل واپس آ گئی۔

آسٹریلیوی محکمہ داخلہ نے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کاغذی کارروائی کچھ درخواست دہندگان کے لئے ایک معیاری ضرورت ہے۔

یہ معاملہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال میں اضافے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

خاندان کے ایک نمائندے آرون برجر نے تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ غزہ میں جاری تنازع کے دوران اسرائیل کے بارے میں آسٹریلیا کی پالیسیوں میں معاندانہ تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔