محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
فاسٹ بولر محمد عامر نے عماد وسیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔
محمد عامر اور عماد وسیم نے آخری بار رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
گجر خان سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ محمد عامر نے جون 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔
محمد عامر نے 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور تینوں فارمیٹ میں 1179 رنز بنائے۔
فاسٹ باؤلر 2009 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے جبکہ عماد اور عامر 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایک بیان میں محمد عامر نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
عامر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے اگلی نسل کے لیے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی کا مشکور ہوں جس نے گزشتہ کئی سالوں میں ہمیشہ ضروری تعاون فراہم کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












