بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

فلم کی شوٹنگ کے دوران رشمیکا بھی سلمان کی دیوانی ہوگئیں؟

14 دسمبر, 2024 17:00

معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی دیوانی ہوگئیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ فلم سکندر کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جب ان کی طبیعت خراب تھی تو اس مشکل وقت کے دوران اداکار سلمان خان نے کس طرح ان کا خیال رکھا۔

رشمیکا نے مداحوں سے فلم کی شوٹنگ کے دوران بیمار ہونے کے ایک لمحے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان انتہائی رحم دل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ڈاؤن ٹو ارتھ انسان ہیں اور انکی عاجزی پر وہ ان کی فین ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ کو شاہ رخ خان کا کون سا روپ پسند ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

رشمیکا نے بتایا کہ سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران ان کا چہرہ دیکھ کر کہا کہ کیا آپ کی طبیعت خراب ہے؟، میری جانب سے جی کا جواب ملنے کے بعد سلمان نے سیٹ پر موجود کریو کو خاص ہدایات دیتے ہوئےکہا کہ انکے لیے پرہیزی کھانے، گرم پانی اور ضروری چیزیں سب کچھ فوراً فراہم کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی غیر اخلاقی تصویر وائرل

واضح رہے کہ فلم سکندر اگلے سال عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔