عائشہ آفریدی کا شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے؟

عائشہ آفریدی کا شاہد آفریدی سے کیا رشتہ ہے؟ (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عائشہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے اپنے رشتے پر کھل کر وضاحت دیدی۔
ایاز سمو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عائشہ آفریدی نے شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے دورانِ گفتگو بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ شاہد آفریدی آپکے کون ہیں یا ان سے آپکا کیا رشتہ ہے؟ جس پر میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا انکے ساتھ کوئی رشتہ نہیں، میں عائشہ آفریدی ہی ہوں۔
مزید پڑھیں: ”فیصل قریشی کا رشتہ عدت کے دوران آیا” اہلیہ کا انکشاف
انہوں نے بتایا کہ میرا یہی خواب تھا کہ اداکارہ بنوں اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے تو بہت خوشی ہے، بچپن میں ٹیچر اور دوستیں پوچھتی تھیں کہ کیا بننا چاہتی ہیں تو میں کہتی تھی کہ اداکارہ بنوں گی۔
مزید پڑھیں: ثانیہ شعیب، ہاردک نتاشا نے طلاق پر بیویوں کو کتنے کروڑ ادا کیے؟
اداکارہ نے بتایا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں والدہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ چھوٹی ہو کوئی بھی آسانی سے بیوقوف بنا سکتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












