بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ معاملات طے! شیڈول کا اعلان 24 گھنٹوں میں ہونے کا امکان

15 دسمبر, 2024 19:24

چیمئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی جس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں میں شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔

ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جبکہ 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی

ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتوار کو چھٹی کی وجہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا البتہ پیر تک اعلان ہونےکا امکان ہے تاہم اتوار کو بھی اعلان کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کا پرومو بھی پاکستان مخالف نکلا

ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔