یوٹیوبر رجب بٹ کو تحائف میں کیا کیا ملا؟ لوگ چکرا کر رہ گئے

یوٹیوبر رجب بٹ کو تحائف میں کیا کیا ملا؟ لوگ چکرا کر رہ گئے (فوٹو: فائل)
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو شادی پر ملنے پر تحائف نے مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا۔
واو 360 نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں شادی کے دوران رجب بٹ کو مہمانوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر کو شادی میں ایک مہمان نے شیر کا بچہ، مکمل خاندانی عمرے کا ٹکٹ، گولڈ پلیٹیڈ آئی فون، ڈالر کا گلدستہ اور سونے کی گھڑی پہنائی گئی۔
ادھر پیسے کی بجا نمود و نمائش پر یوٹیوبر کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ مداح انکی پُرتعیش زندگی پر بھی حیران ہیں۔
مزید پڑھیں: معروف یوٹیوبر شادی کے کچھ دنوں بعد گرفتار
واضح رہے کہ رجب بٹ کی شادی میں کئی معروف یوٹیوبرز سمیت سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں: رباب کا کردار میں بھی اچھا کرسکتی تھی، اریج کا دوٹوک بیان
دوسری جانب 4.25 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ کو پنجاب پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شیر کا بچہ رکھنے پر حراست میں لے لیا تھا تاہم بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












