بٹ کوائن اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بٹ کوائن اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
معروف اور دنیا کی طاقتور کرپٹو کرنسی بٹ کوائن مسلسل اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
دنیا کی سب سے بڑی اور معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے 106,533 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو لیا اور آخری بار 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 104،462 ڈالر پر ٹریڈ کیا جب کہ چھوٹی کرپٹو ایتھر کی قیمت 1.5 فیصد اضافے سے 3،965 ڈالر ہوگئی۔
کرپٹو تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے کہا کہ بٹ کوائن نیچے آنے کے بجائے 110،000 کو چھو سکتا ہے، کافی سرمایہ کار اس کی قیمت گرنے کا انتظار کر رہے تھے تاہم ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں خبر مل گئی ہے۔
مائیکرو اسٹریٹیجی کو ٹیکنالوجی سے بھرپور نیسڈیک 100 انڈیکس میں شامل کرنے سے بھی سرمایہ کاروں کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔
بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کو اس وقت سرخیوں میں لایا گیا ہے جب سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ ایک دوستانہ ریگولیٹری ماحول کا آغاز کرے گی۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے اسٹریٹجک آئل ریزرو کی طرح امریکی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کے اواخر میں سی این بی سی کو بتایا تھا کہ ہم کرپٹو کے ساتھ کچھ اچھا کرنے جا رہے ہیں، نہ صرف چین بلکہ دوسرے لوگ اسے اپنا رہے ہیں جب کہ اور ہم کرپٹو کے سربراہ بننا چاہتے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ تیل کے ذخائر کی طرح کرپٹو ریزرو بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟َ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ ہاں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم کرپٹو ریزرو بنا سکتے ہیں۔
اعداد و شمار فراہم کرنے والی کمپنی کوائن گیکو کے مطابق جولائی تک دنیا بھر کی حکومتوں کے پاس بٹ کوائن کی کل سپلائی کا 2.2 فیصد تھا جبکہ امریکا کے پاس تقریبا دو لاکھ بٹ کوائنز ہیں جن کی مالیت کم و بیش 20 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
ڈیٹا سائٹ بٹ کوائن ٹریژریز کے مطابق چین، برطانیہ، بھوٹان اور ایل سلواڈور جیسے دیگر ممالک کے پاس بھی بٹ کوائنز کی بڑی مقدار موجود ہے جب کہ دوسرے ممالک بھی کرپٹو کرنسی اسٹریٹجک ذخائر پر غور کر رہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ امریکی ڈالر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرکے عالمی معیشت میں ریزرو کرنسی کے طور پر اس کے کردار کو کمزور کر رہی ہے، جس کی وجہ سے بہت سے ممالک کرپٹو کرنسیوں سمیت متبادل اثاثوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے شکوک و شبہات موجود ہیں جب فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے رواں ماہ کے اوائل میں بٹ کوائن کو سونے سے تشبیہ دی تھی۔
تجزیہ کار یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کو نافذ کرنے میں وقت لگے گا۔
5 نومبر کے انتخابات کے بعد سے بٹ کوائن میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کئی دیگر کرپٹو نواز امیدواروں کے ساتھ امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں۔
کوائن گیکو کے مطابق کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی مجموعی مالیت سال کے دوران تقریبا دگنی ہو کر 3.8 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












