ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
کراچی میں ایل پی جی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو بڑھا کر 290 روپے فی کلو کردی۔
رپورٹ کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سرکاری قیمت سے 36 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔
اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ شہری اس اضافے پر حکومت اور منافع خوروں کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
شہریوں نے شکایت کی کہ چکن اور سبزیوں کے بعد اب ایل پی جی بھی من مانی قیمت پر دستیاب ہے اور غریبوں کو ہر قسم کی ضروریات زندگی سے محروم کیا جارہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












