بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

16 دسمبر, 2024 16:13

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 16 ہزار  کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری سیشن کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 116,681.59 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1,867.61 پوائنٹس یا 1.63 فیصد اضافے کے ساتھ 116,169.41 پر بند ہوا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جبکہ کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر اور پاور جنریشن سیکٹر میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی اور این آر ایل سمیت انرجی سیکٹر کے انڈیکس ہیوی سیکٹر کے حصص کی خریداری ہوئی جبکہ بینکنگ سیکٹر کے ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور اینگرو کے حصص میں مندی کا رجحان رہا۔

مجموعی طور پر پی ایس ایکس میں خریداری کی رفتار مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے آج ہونے والے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں مزید کٹوتی کی توقع سے آئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پی ایس ایکس نے اپنا ریکارڈ توڑ رجحان جاری رکھا اور مقامی سرمایہ کاروں کی مضبوط دلچسپی اور ادارہ جاتی حمایت کی وجہ سے متاثر کن اضافے کے ساتھ نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتے بہ ہفتے کی بنیاد پر 5247.85 پوائنٹس کے اضافے سے 114301.80 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔