بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

امریکی اداکارہ کو تنہائی دور کرنے کیلئے جیون ساتھی کی تلاش

17 دسمبر, 2024 14:18

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے حالیہ گفتگو میں اپنے لیے پارٹنر کی تلاش کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ کا یہ بیان انکی نئی فلم ’ماریا‘ کی ریلیز سے قبل سامنے آیا ہے، جو مشہور اوپرا سنگر ماریا کالاس کی زندگی پر مبنی بائیوپک ہے اور وہ بھی اپنی زندگی میں بےحد تنہا ہوتی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلم ’ماریا‘ کے کس پہلو کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتی ہیں، لیکن وہ خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو فلم کے کردار ماریا کی طرح اکیلا محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائی ہیں کہ اپنی موجودہ صورتحال میں زندگی کو کس طرح گزارنا ہے بس وہ اپنے بچوں کیلئے مضبوط ماں کے طور پر خود کو دیکھتی ہیں۔

 

اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر فنکار یہی محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک کھلے ماحول میں موجود ہیں، مگر وہ مکمل طور پر کسی ایک جگہ یا کیفیت میں سیٹل نہیں ہو پاتے، جس کے باعث بعض اوقات وہ عجیب کیفیت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

قبل ازیں انجیلینا جولی کے اور معروف ریپر اکالا کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں، جبکہ دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انکی جانب سے اس تعلق کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ انجیلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور اپنی موجودہ تنہائی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔