بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاکستان کے اہم اسٹیڈیم سے چیمپینز ٹرافی کی میزبانی چھننے کا خدشہ

17 دسمبر, 2024 14:25

براڈ کاسٹرز کے اعتراض کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے منتقل ہونے کا امکان ہے۔

براڈکاسٹرز نے ٹورنامنٹ کو چار مختلف مقامات سے نشر کرنے پر لاجسٹک مسائل اور اخراجات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ٹورنامنٹ براڈکاسٹرز کے اس اعتراض کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے محروم رہ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈکاسٹرز کے اعتراض پر ہوسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز محض تین مقام کراچی، لاہور اور دبئی تک محدود رکھا جائے۔

ادھر چیمپیئز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) او بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا اور ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولے کے تحت چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی جب کہ 2026 تک قومی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

فیوژن فارمولے کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں اگر بھارت سیمی فائنل اور فائنل میں کوالیفائی کرتا ہے تو وہ میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا بھی دبئی میں ہوگا جب کہ بھارت اپنے تمام گروپ میچز بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔