کمپنی کا سابق ملازمین میں 21 ارب تقسیم کرنے کا اعلان

کمپنی کا برطرف ملازمین میں 21 ارب تقسیم کرنے کا اعلان
آسٹریلوی ایئر لائن کمپنی نے 2020 میں برطرف کیے گئے ملازمین میں 21 ارب سے زائد تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی کنٹاس ایئرویز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے ساتھ 120 ملین آسٹریلوی ڈالر (21 ارب 10 کروڑ سے زائد روپے) کے معاوضے کے لئے ایک سمجھوتے پر پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایئر لائن کمپنی 2020 میں برطرف کیے گئے سابق گراؤنڈ ورکرز کو اادائیگی کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن سابق ملازمین کو معاوضے کے فنڈ کے ذریعے ادائیگی کرے گی جو 2025 کے اوائل میں قائم کیا جائے گا۔
ایئرلائن نے مزید کہا کہ حتمی رقم میں ٹی ڈبلیو یو کو معاوضہ اور افراد میں فنڈز کی تقسیم پر آنے والے اخراجات سمیت عوامل شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وفاقی عدالت بعد میں ایک علیحدہ سماعت کرے گی تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا ان افراد کو برطرف کرنے پر قنطاس کو سزا دی جائے گی یا نہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












