بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

شام سے حزب اللہ کا خاتمہ اسرائیل کی بھول ہے، آیت اللہ خامنہ ای

17 دسمبر, 2024 17:44

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل خواب دیکھ رہا ہے کہ وہ شام کے ذریعے مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو تنہا کرسکتا ہے۔

دارالحکومت تہران میں خواتین سے ملاقات کے دوران ایرانی رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شام کے واقعات اور صیہونی ادارے اور امریکہ کے جرائم کے بعد خطے میں مزاحمت ختم ہوگئی ہے، لیکن یہ انکی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اور لبنان مزاحمتی تحریک کے سپہ سالار سید حسن نصر اللہ کی روح زندہ ہے، ان کی شہادت نے انہیں میدان جنگ سے نہیں نکالا بلکہ انکا نظریہ اور راستہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

مزید پڑھیں: "حزب اللہ کی مزاحمت نے اسرائیل کا بھرم کچل دیا ہے”

رہبر ایران نے کہا کہ غزہ کو روزانہ حملوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود وہ ثابت قدم ہیں اور لاشوں کے نظرانے پیش کررہے ہیں۔ قابض صہیونی فوج اور انکے اتحادی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ شام کے ذریعے حزب اللہ کو ختم کرسکتے ہیں تو انکی بھول ہے۔

مزید پڑھیں: شام پر قبضہ؛ گریٹر اسرائیل منصوبے کی تکمیل ہے؟

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مزاحمتی تحریکوں کو شکست کا خواب دیکھنے والی قابض صہیونی ریاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔