گوگل میپس میں زبردست فیچر کا اضافہ ہو گیا

گوگل میپس میں زبردست فیچر کا اضافہ ہو گیا
گوگل میپس میں صارفین کے لیے محفوظ لسٹس اور لوکیشنز کو سرچ کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے سیوڈ فیچر میں اب سرچ کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا، اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین گوگل میپس میں محفوظ لسٹس اور لوکیشنز کو سرچ کرسکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کی مالک کمپنی نے کافی تاخیر سے گوگل میپس میں یہ فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین بہت زیادہ مقامات کے حوالے سے یہ فیچر کافی کار آمد ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:ڈرائیورز کیلئے گوگل میپس میں نئے فیچر کا اضافہ
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے بس سیوڈ سیکشن میں جاکر وہاں سرچ ٹول پر کلک کریں اور بس۔ اگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سیوڈ سیکشن کو استعمال نہیں کرتے تو اب وقت آگیا ہے کہ اسے استعمال کرنا شروع کر دیں۔
نئے سرچ فیچر کے ساتھ یہ لسٹس مختلف جگہوں کی سیر کے حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکیں گی جبکہ آپ اپنی لسٹس بھی تیار کرکے انہیں محفوظ کرسکتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












