بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

صیہونی فوج کی یمن پر بڑے حملے کی تیاری، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

17 دسمبر, 2024 09:23

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوج یمن پر بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے زرائع سے خبر دی ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر یمن کی انصار اللہ حوثیوں پر حملہ کرنے والا ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کا جواز یمن کی سرکاری فوج کی جانب سے ہونے والے بیلسٹک میزائل حملے کو بنایا جائے گا اور اسرائیل یمن میں حوثیوں پر بھاری بمباری کرنے کے در پر ہے۔

اخبار نے مزید لکھا کہ سوموار کو اسرائیلی فوج کے ائیرو فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو اسرائیل کی فضائی حدود سے باہر تباہ کیا ہے لیکن ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ائیرو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ایک انٹرسپٹر میزائل پر 20 سے 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوگئے۔

حوثی نومبر سے اب تک اسرائیل پر ایک درجن کے قریب بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ چکے ہیں جس سے اسرائیل کو شدید نقصان ہوا ہے۔

اسرائیل کے ملٹی لئیرڈ ائیر ڈیفنس سسٹم میں ائیرو 2 اور ائیرو 3 سسٹم بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے جب کہ مختصر حد کے راکٹوں کو تباہ کرنے کے لیے آئرن ڈوم استعمال ہوتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔